امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔
جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ہفتے کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرگیا،امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، ہمارے طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ہمارے پائلٹ ایران میں بہت موثر طریقے سے کام کرتے ہیں جبکہ ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے، ہم نے ایرانی نیوی ،فضائی اور لیڈر شپ کو ختم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایران میں 200مقامات پر حملے کئے، ایران کچھ میزائل فائر کرتا ہے وہ بھی ہم گرادیتے ہیں۔
انہوں نے کہ اکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اور ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے۔