ڈولفن اور شارک: 🦭🐋
نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرےکے ساحل کے قریب ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔۔جس میں چند ڈولفنوں نے ایک تیراک کو شارک کےحملے سےبچایا۔۔
برطانوی نژادلائف گارڈروب ہوِیز اپنی بیٹی نِکسی کے ساتھ سمندر میں تیر رہا تھا کہ اچانک6_7 بوٹل نوز ڈولفن اس کےگرد جمع ہوگئےاور تنگ دائرے میں اسے گھیر لیا۔۔
ڈولفنوں نے اسے دائرے میں رکھ کر رکنے کی کوشش کی اور ہر بار جب ہوِیز دور جانے کی کوشش کرتا، دو بڑے ڈولفن اُسے دوبارہ درمیان میں لے آتے۔۔
کچھ دیر کے بعد 3 میٹرلمباسفید شارک اسکے قریب آ گیا، جسے ہوِیز نے تقریباً دومیٹر کےفاصلے سے دیکھا۔ اسی دوران ڈولفنوں نے اپنےجسم کوحرکت میں لا کر پانی کی سطح پر اپنی دموں سے زور سےمارنا شروع کیا اور شارک کو خوفزدہ کیا، جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر بعد پیچھے ہٹ گیا۔۔
ڈولفنوں نے قریب 40 منٹ تک دونوں کے ارد گرد رہ کر ان کی حفاظت کی اور پھر جب خطرہ ٹل گیا تو تیراک ساحل تک پہنچ سکا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ڈولفنوں کا دفاعی ردعمل تھا، کیونکہ وہ فطری طور پر خطرات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور بعض اوقات انسانوں کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔۔
Buy $BIFI still a chance to become Millionaire. ..

