پاکستان اس لحاظ سے بھی دنیا کا خوش قسمت ترین ملک ہے کہ یہاں پر 65 فیصد کی ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے فٹبال کرکٹ ہاکی اور دیگر کھیلوں میں پاکستانی اپنا مقام رکھتے ہیں پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے
جس کا 75 فیصد رقبہ زراعت پر مشتمل ہے یہاں کے چاول ام اور دیگر فروٹس دنیا بھر میں پسند کیے جاتےپاکستان کے لاکھوں نوجوان بہترین مستقبل کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہے جن میں سے اکثریت نوجوان بحیثیت مزدور ایک مشکل زندگی گزار رہے ہیں ان کی امدن سے جو ذرے مبادلہ پاکستان اتا ہے ان سے اشرافیہ کی دبئی پانامہ اور دیگر ممالک میں جزیرے اور جائیداد خریدی جاتی ہیں پاکستان کا نوجوان اس لحاظ سے بدقسمتی کا شکار ہے کہ ان کا ملک انکی لا تعداد صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتا یہاں باصلاحیت لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ اج بھی ایک زندہ مثال ہے پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود معاشی سیاسی و سماجی بحرانوں کا شکار ہے
کرپشن اور لاقالونیت میں گھرا پاکستان کئی دہائیوں سے کسی بڑے انقلاب کی تلاش میں مسلسل بدحالی کی طرف رواں دواں ہے
اج ہر جگہ کرپٹو کرنسی کا ابھرتا ہوا بزنس نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں پاکستان کے نوجوان بھی شامل ہیں بنیادی سہولیات اور معیاری تعلیم سے محروم نوجوان جين زی
انکھوں میں ہزاروں خواب لیے بائنانس یا دوسرے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم پر اپنی قسمت ازمانے میں مصروف ہیں جن میں اکثریت نوجوان بہت باصلاحیت اور سچی پکی لگن رکھنے والے ہیں
وہ بے روزگاری اور سفارشی کلچر سے تنگ اپنی صلاحیتوں کو کرپٹو ٹریڈنگ میں ازمانا چاہتے ہیں
مگر یہاں سوال یہ ہے کہ کیا وہ بائنانس جیسے پلیٹ فارم پر
جہاں دیگر ممالک بالخصوص چائنیز کا راج ہے وہاں ایک ایسے پسماندہ ملک جسے کرپشن اور لاقانونیت کے اسیب نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے
وہ کیسے اپنے خوابوں کے حصول میں کامیاب ہوں گے میں خود بھی ان نوجوانوں میں سے ایک ہوں جو انکھوں میں کچھ خواب لیے فائنانس کے پلیٹ فارم پر ابھی کرپٹو کرنسی کی بنیادی معلومات کا جائزہ لے رہا ہوں
دیگر نوجوانوں کی طرح مجھے بھی ایک بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے
کیونکہ یہاں کامیابی کے ساتھ ساتھ اسکیمز کا بھی خطرہ بروقت موجود رہتا ہے کیونکہ ایک دفعہ میں اپنے تقریبا 25 ڈالر اسکیم میں گنوا چکا ہوں
ان پلیٹ فارم پر جہاں مواقع زیادہ ہیں وہاں پر فراڈ کے خطرات بھی ہم وقت موجود رہتے ہیں اور پاکستان جیسے ملک میں ابھی تک کرپٹو کو قانونی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے جہاں یہ واضح نہیں ہے کہ اگر اپ کامیاب ہو بھی گئے تو
اپ کو پی ٹو پی اور اسان بینک ٹرانزیکشنز کی سہولت حاصل ہو سکے گی
لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ اپ ہر چیز سے مایوس ہو کر یہ سب کچھ چھوڑ دے اپ سیکھتے رہیں اور بائنانس سے کوائنز کرتے رہیں خرید کر جمع کرتے رہیں اور تھوڑی تعداد میں ڈالر خرید کر یا جب چاہیں بیچ بھی سکتے ہیں لیکن اس کے لیے بہت سی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ضرورت ہے
کیونکہ خواب دیکھنے جتنے اسان ہیں ان کو پورا کرنا اتنا ہی مشکل ہے کیونکہ کامیاب ہونے کے ہزار راستے ہیں اور ناکامی کا ایک ہی راستہ ہے جس کا نام مایوسی ہے
اور مایوسی کفر ہے
#GenZ $XRP $BERA $ETH