بات آپ ضرور دیکھیں گے کہ کامیاب ترین ٹریڈرز زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لاپرواہ یا غیر ذمہ دار ہیں، بلکہ وہ ذہنی طور پر زیادہ مضبوط اور پرسکون ہوتے ہیں۔ ان کی stress tolerance (یعنی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت) زیادہ ہوتی ہے۔
وہ ٹریڈ کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں سمجھتے۔ وہ خود کو ٹریڈ کے نتیجے سے الگ کر لیتے ہیں اور صرف اپنی حکمتِ عملی پر فوکس کرتے ہیں۔
دوسری طرف، جو ٹریڈرز نقصان میں رہتے ہیں، ان کے لیے ہر ٹریڈ ان کے خوابوں اور امیدوں کا بوجھ اٹھائے ہوتا ہے۔ وہ سوچنے لگتے ہیں کہ اگر یہ ٹریڈ ہار گئے تو سب ختم ہو جائے گا۔ اس دباؤ کی وجہ سے وہ گھبرا جاتے ہیں، جذبات میں فیصلے کرتے ہیں اور اکثر غلطیاں کر بیٹھتے ہیں۔
یاد رکھیں:
ٹریڈنگ میں کامیابی اُس وقت آتی ہے جب آپ خود کو ٹریڈسے الگ رکھ کر، پرسکون ذہن کے ساتھ فیصلہ کرتے ہیں نہ کہ ہر انٹری کو قسمت یا ناکامی کا آخری امتحا سمجھ کر۔