جب آپ نئے نئے کرپٹو میں آتے ہو، تو زیادہ تر لوگ جھوٹی ہائپ اور جعلی پوسٹوں کے ہاتھوں شکار ہو جاتے ہیں اور اپنا پہسہ برباد کرکے بیٹھ جاتے ہیں۔
یہاں کرپٹو کے متعلق، سوشل میڈیا پر، اور بائینانس کے
#BinanceSquareTalks میں آپ کو بہت سے لوگکچھ ٹوکنز کی مشہوری دیتے ہوئے نظر آئیں گے، اور بہت سے لوگ آپ کو اپنے پورٹفولیو کی تصاویر دکھائیں گے کہ اس میں اتنا زیادہ بیلنس ہے، یا آپ کو اپنے منافع کے سکرین شاٹ دکھا کر کسی ٹوکن کو خریدنے یا بیچنے کا مشورہ دیں گے۔
یہ تمام لوگ یا تو
#paid ہیں جو کسی ٹیم سے پیسہ لے کر ان کے جعلی ٹوکن کی پروموشن کر رہے ہوتے ہیں۔
یا فالوورز اکٹھے کرنے کی نیت سے ایسا کرتے ہیں
یا پھر جس ٹوکن میں یہ پھسے ہوتے ہیں، آپ کو بھی اس میں پھسانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ لکویڈٹی آئے اور وہ نکل سکیں۔
یاد رکھیں، یہاں آپ کے منافع سے کسی کو مطلب نہیں، نہ کوئی آپ کے منافع پر خوش ہوگا۔
میرا یہ سب آپ کو بتانے کا مقصد یہ ہے کہ آج سے 2 سال پہلے جب میں نیا آیا اور اس طرح کی چیزوں کا شکار ہو کر اپنا سرمایہ برباد کیا، کوئی اور نہ کرے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو کرپٹو کے مکمل سائکل ، یا اس کے اتار چڑھاو کی مکمل معلومات وقت پر ملتی رہیں، تو آپ مجھے فالو کر سکتے ہیں، اس پر آپ کا کوئی خرچہ نہیں آئے گا، نہ ہی کسی سروس کا میں آپ سے کوئی معاوضہ لوں گا۔
اپنے سرمائے کو محفوظ رکھنے کے لیئے آپ کو کن کن ہدایات کی ضرورت ہے، آپ کو یہ معلومات میں دوں گا۔۔
روزانہ کی بنیاد پر آپ کو بتاوں گا کہ کس ٹوکن پر کون سی پوزیشن بہتر رہے گی۔۔
مزید آپ اپنی تحقیقات بھی کر سکتے ہیں، اور پوسٹ پر اپنے خیالاتکا اظہار کر سکتے ہیں، لیکن جو بات میں بتاوں گا، وہ %70 درست ہوگی۔۔
ظاہر ہے %100 تو کوئی ہو نہیں سکتا۔
$BTC $SIGN $SOL #AIBinance