یہ تحریر صرف تعلیمی مقصد کے لیے ہے، کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے خود تحقیق ضرور کریں۔"

سوشل میڈیا پر ہر طرف بائیننس کے سکرین شاٹس نظر آتے ہیں جہاں لوگ ہزاروں ڈالر کما رہے ہوتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں، یہ تصویر کا صرف ایک رخ ہے۔ دوسرا رخ یہ ہے کہ لاکھوں لوگ اپنی زندگی بھر کی کمائی یہاں صرف ایک غلط 'ٹریڈ' کی وجہ سے گنوا چکے ہیں۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ تجارت وہ ہے جس میں شفافیت ہو اور جواء نہ ہو۔ جب ہم بغیر سوچے سمجھے 'فیوچر ٹریڈنگ' میں پیسہ لگاتے ہیں، تو ہم دراصل ایک ایسے سسٹم کا حصہ بن جاتے ہیں جو صرف بڑے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لالچ سے بچیں، شارٹ کٹ کے بجائے ہنر سیکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔