📢 دوستو! شاید آپ نے نوٹ کیا ہو کہ آج کل میں ٹریڈنگ سگنلز شیئر نہیں کر رہا۔

اس کی وجہ یہ نہیں کہ مواقع ختم ہو گئے ہیں، بلکہ اس وقت مارکیٹ مجھے واضح اور محفوظ سیٹ اپس فراہم نہیں کر رہی اور ہم صرف سپاٹ ٹریڈنگ کرتے ہیں

📉 ہر وقت ٹریڈ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات کوئی ٹریڈ نہ لینا ہی سب سے بہترین فیصلہ ہوتا ہے میں خود چھوٹی موٹی ٹریڈ لے رہا ہوں پر 100 فیصد میں مطمئن نہیں ہوتا کہ آپ کے ساتھ شیئر کروں

میں کبھی بھی صرف ایکٹیو دکھنے یا جلدی میں سگنل دینے کے لیے کوئی ٹریڈ شیئر نہیں کروں گا۔ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ صرف وہی سیٹ اپ آپ کے ساتھ شیئر کروں جس پر مجھے مناسب اعتماد ہو۔

💡 سرمایہ بچانا بھی منافع کمانے جتنا ہی اہم ہے۔ جب مارکیٹ غیر واضح ہو، اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہو، یا رسک، ریوارڈ کے مقابلے میں زیادہ ہو تو انتظار کرنا ہی دانشمندی ہے۔

ان شاء اللہ جیسے ہی کوئی مضبوط، واضح اور ہائی کوالٹی موقع ملا، سب سے پہلے آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔

✅ صبر کریں، صحیح موقع کا انتظار کریں، اور صرف وہی ٹریڈ لیں جس پر آپ کو مکمل اعتماد ہو۔

📈 یاد رکھیں! مارکیٹ ہمیشہ رہے گی، لیکن اگر سرمایہ محفوظ نہ رہے تو اگلے مواقع سے فائدہ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے اور اگر آپ نے ٹریڈ لینی ہو مناسب رسک مینجمنٹ کے ساتھ ٹریڈ لے انیوا ٹریڈ نہ لیں

لائک 👍 اور شیئر 🤝 کریں جزاک اللّٰہ