یہ جو آپ آج ٹریڈنگ کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہو نا، یہ محض پیسوں کا کھیل نہیں بلکہ آپکے اپنے نفس کی تربیت کا ایک طویل سفر ہے۔ شروع کے چند دنوں میں آپکا حال یہ ہوگا کہ آپ مارکیٹ کی ہر چھوٹی بڑی حرکت کو پکڑنے کی کوشش کرو گے اور آپکا دماغ ہر وقت چارٹس میں الجھا رہے گا۔

لیکن دو مہینہ گزرتے ہی آپکو یہ تلخ حقیقت سمجھ آنے لگے گی کہ ٹریڈنگ صرف انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا نام نہیں، بلکہ یہ اس سے کہیں گہرا سمندر ہے۔ اصل امتحان چھ ماہ بعد شروع ہوتا ہے جب لگاتار ہونے والے نقصانات آپکی انا کو توڑ دیں گے اور آپ کے اندر کے یقین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں گے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں اکثر لوگ ہار مان لیتے ہیں۔ مگر جو ڈٹ جاتا ہے، اسے ایک سال بعد سمجھ آتا ہے کہ ڈسپلن اور اصولوں

کی کیا اہمیت ہے اور 2 سال کی سخت محنت کے بعد آپ کے اکاؤنٹس میں وہ تسلسل نظر آنا شروع ہوتا ہے جس کا آپ نے خواب دیکھا تھا۔

پانچ سال مکمل ہونے پر جب آپ پیچھے مڑ کر دیکھو گے تو آپکو احساس ہوگا کہ وہ تمام مشکلیں اور وہ تمام راتوں کی بے چینی دراصل تمہیں ایک کامیاب ٹریڈر بنانے کے لیے ضروری تھی۔ یاد رکھنا، اس مارکیٹ میں انعام صرف اسے ملتا ہے جو اس پورے عمل میں خود کو ٹوٹنے نہیں دیتا اور آخر تک میدان میں کھڑا رہتا ہے، اس لیے بس چلتے رہو اور ہمت نہ ہارو۔

#TradingInPakistan #crypto #SuccessJourney #tradingtruth