تین ہزار ڈالر لو اور ہمارا ملک چھوڑ دو، امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بڑی آفر دے دی

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن کو سال کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی صورت میں 3 ہزار ڈالر، مفت فضائی ٹکٹ اور شہری جرمانوں میں رعایت دی جائے گی۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے تارکینِ وطن پر زور دیا ہے کہ وہ خود ملک چھوڑ دیں، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انکار کی صورت میں گرفتاری اور امریکہ میں دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہزار ڈالر کی اسی نوعیت کی پیشکش کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب بعض افراد نے رقم نہ ملنے کی شکایت کی۔ قانونی ماہرین نے تارکینِ وطن کو مشورہ دیا ہے کہ اس اسکیم کو قبول کرنے سے قبل قانونی رہنمائی حاصل کریں، کیونکہ اس کے طویل المدتی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

#DonaldTrump #DiscoverPakistan