Crypto enthusiast | Learner | Researcher | Sharing simple posts to make crypto easy for all. Here to grow, learn, and contribute to the Binance Square community
ٹریڈنگ محض ایک ہنر نہیں بلکہ یہ Probabilities کا ایک طویل سفر ہے، جہاں جیت کا راستہ ہار کی گلیوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر آپ میں وہ حوصلہ نہیں کہ آپ برے دنوں، ناکام ہفتوں یا کئی ماہ کے مسلسل خسارے کو برداشت کر سکیں، تو یقین مانیے یہ میدان آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہاں وہی شخص طویل عرصے تک ٹِک پاتا ہے جسے "ہارنا" آتا ہو، کیونکہ مارکیٹ میں نقصان ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی نہیں ٹال سکتا۔
اس سفر میں ایسے موڑ بھی آتے ہیں جب آپ کی برسوں کی محنت اور تمام حکمتِ عملیاں بے کار لگنے لگتی ہیں۔ آپ خود پر شک کرنے لگتے ہیں، ہر فیصلے کو بار بار پرکھتے ہیں اور ذہن کے کسی کونے میں یہ بات بیٹھنے لگتی ہے کہ شاید کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا۔ لیکن یاد رکھیے، یہ "اوور تھنکنگ" اور مایوسی کے سائے دراصل اس عمل کا حصہ ہیں۔ ٹریڈنگ صرف پیسے کمانے کا نام نہیں، بلکہ یہ اپنے اعصاب کو قابو میں رکھنے اور شکست کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے۔ یہاں کامیابی کا تاج صرف اسی کے سر سجتا ہے جو مارکیٹ کے نشیب و فراز میں خود کو ٹوٹنے نہیں دیتا۔
Recovery attempt after sharp dump with early bullish signs forming Price stabilizing above support with small higher lows indicating buyers stepping back in $币安人生 LONG Trade Plan Entry Zone $0.3400 to $0.3550 Stop Loss $0.3250 Targets TP1 $0.3800 TP2 $0.4200 TP3 $0.4600 Buy and Trade $币安人生
سپاٹ والیٹ کےلئے جو کوائن میں بائی کرنے کا کہتا ہوں وہ گھنٹوں یا ایک دو دن یا ہفتہ تک ہولڈ کرسکتے ہیں۔ مارکیٹ پر نظر رکھا کریں اور جیسے ہی وہ کوائن پروفٹ دے ، پروفٹ بک کریں
یہ جو آپ آج ٹریڈنگ کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہو نا، یہ محض پیسوں کا کھیل نہیں بلکہ آپکے اپنے نفس کی تربیت کا ایک طویل سفر ہے۔ شروع کے چند دنوں میں آپکا حال یہ ہوگا کہ آپ مارکیٹ کی ہر چھوٹی بڑی حرکت کو پکڑنے کی کوشش کرو گے اور آپکا دماغ ہر وقت چارٹس میں الجھا رہے گا۔ لیکن دو مہینہ گزرتے ہی آپکو یہ تلخ حقیقت سمجھ آنے لگے گی کہ ٹریڈنگ صرف انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا نام نہیں، بلکہ یہ اس سے کہیں گہرا سمندر ہے۔ اصل امتحان چھ ماہ بعد شروع ہوتا ہے جب لگاتار ہونے والے نقصانات آپکی انا کو توڑ دیں گے اور آپ کے اندر کے یقین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں گے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں اکثر لوگ ہار مان لیتے ہیں۔ مگر جو ڈٹ جاتا ہے، اسے ایک سال بعد سمجھ آتا ہے کہ ڈسپلن اور اصولوں کی کیا اہمیت ہے اور 2 سال کی سخت محنت کے بعد آپ کے اکاؤنٹس میں وہ تسلسل نظر آنا شروع ہوتا ہے جس کا آپ نے خواب دیکھا تھا۔ پانچ سال مکمل ہونے پر جب آپ پیچھے مڑ کر دیکھو گے تو آپکو احساس ہوگا کہ وہ تمام مشکلیں اور وہ تمام راتوں کی بے چینی دراصل تمہیں ایک کامیاب ٹریڈر بنانے کے لیے ضروری تھی۔ یاد رکھنا، اس مارکیٹ میں انعام صرف اسے ملتا ہے جو اس پورے عمل میں خود کو ٹوٹنے نہیں دیتا اور آخر تک میدان میں کھڑا رہتا ہے، اس لیے بس چلتے رہو اور ہمت نہ ہارو۔ #TradingInPakistan #crypto #SuccessJourney #tradingtruth
🔅 آج سے کچھ مہینہ پہلے MYX کوائن 22 ڈالر تک گیا تھا اور اس کے بعد اس کی قیمت 0.22 ڈالر پر چل رہی ہے۔
MYX supply = 278 Million RAVE Supply = 248 Million
اس وقت $RAVE کوائن کا مارکیٹ کیپ 750 ملین ہے، اگر یہ 1 بلین پر کے مارکیٹ پر جاتا ہے تو پرائس 4 ڈالر ہو جائے گی۔
اس کا مارکیٹ کیپ 2 بلین ڈالرز پر جانے پر اس کی پرائس 8 ڈالر ہو جائے گی۔
🔅 بائنانس کے لئے کوائن کو پمپ کروانا کچھ مشکل نہیں، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
💸 میری نظر میں محفوظ انٹری 6 ڈالر کے قریب بنے گی اگر یہ کوائن مزید پمپ کرتا ہے ، کیونکہ اس لیول پر انٹری کی صورت میں آپ کی لیکویڈیشن 30 ڈالر سے اوپر چلی جائے گی اگر آپ رسک منیجمنٹ کے ساتھ انٹری لیں گے۔
== FOR SPOT HOLDERS == 🔅 یہ کوائن سپاٹ ہولڈرز کے لئے محفوظ نہیں۔ ایسے کوائنز سے دور رہیں جو پمپ اور ڈمپ کا کھیل کھیلتے ہوں۔
🔅 یہ کوائن جس لیول سے بھی کریش کرے گا اس کے بعد اس کی اوقات وہیں پر آئے گی جہاں سے یہ پمپ ہوا ہے۔
ٹرمپ نے چائنہ پہ 50 فیصد ٹیرفس کی دھمکی دی ہے امریکہ اور ایران کے مذاکرات بھی ناکام ہوئے جسکی وجہ ڈیلی اور ویکلی کلوزنگ اچھی نہیں ہوئی لہذہ شارٹ پوزیشن کی ہی انٹری تلاش کریں تو بہتر ہے
وہ سچ جو آپ سننا نہیں چاہتے مگر یہی آپ کو بدل سکتا ہے
کیا آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ مارکیٹ کو “سمجھ” چکے ہیں؟ ہر چارٹ کی منطق آپ کے پاس ہے، ہر خبر آپ کی نظر میں ہے، اور دل کے کسی کونے میں یہ یقین بھی ہے کہ آپ دوسروں سے زیادہ ذہین ہیں لیکن پھر بھی اکاؤنٹ زیرو ہے؟ یہی وہ مقام ہے جہاں کھیل بدلتا ہے۔ کیونکہ ٹریڈنگ میں آپ کی ذہانت آپ کی طاقت نہیں، بلکہ اکثر آپ کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ آپ ہر انٹری کو بہترین بنانے کے چکر میں اتنا زیادہ سوچتے ہیں کہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے، اور جب موو آ جاتی ہے تو آپ خوفِ محرومی (Fomo)میں آ کر غلط جگہ داخل ہو جاتے ہیں۔ آپ خود کو قائل کر لیتے ہیں کہ اس بار اصول توڑنا ٹھیک ہے اور یہی ایک فیصلہ آپ کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ حقیقت سادہ ہے مگر کڑوی ہے ۔مارکیٹ کو آپ کی ذہانت، ڈگری یا علم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ صرف اُن لوگوں کو انعام دیتی ہے جو نظم و ضبط رکھتے ہیں، مستقل مزاج ہوتے ہیں، اور اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہیں۔ میں نے ایسے لوگوں کو کامیاب ہوتے دیکھا ہے جو شاید سب سے زیادہ ذہین نہیں تھے، مگر وہ اپنے اصولوں کے غلام تھے اور یہی ان کی اصل طاقت بنی۔ یاد رکھیں، ذہانت اگر عاجزی کے ساتھ نہ ہو تو ایک خطرناک بوجھ بن جاتی ہے، اور مارکیٹ غرور کو توڑنے میں ایک لمحہ نہیں لگاتی۔ اگر آپ واقعی بدلنا چاہتے ہیں تو سٹریٹجی نہیں، اپنی شخصیت بدلیں/خود کو بدلیں۔ خود سے ایک سوال کریں: کیا آپ اب بھی “ذہین ٹریڈر” بن کر ہارنا چاہتے ہیں یا ایک بااصول اور کامیاب ٹریڈر بن کر جیتنا چاہتے ہیں؟ فیصلہ آج کریں، کیونکہ مارکیٹ کسی کا انتظار نہیں کرتی۔ #TradingPsycholog y #TradingTruth #DisciplineIsKey #MarketMindset #SmartFails