پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹو مائننگ چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گی۔
اس بات کا انکشاف بلال بن ثاقب نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ بٹ کوائن مائننگ کے لیے بہت سی ٹیکنالوجیز آگئی ہیں، پاور پلانٹس کے ذریعے بٹ کوائن مائننگ کیلئے کارڈز لگائے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مائننگ کا پہلا فیز چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا، جس کے بعد لوگوں کے تمام تحفظات دور ہوجائیں گے۔ ہم مائننگ کی بدولت اضافی بجلی ڈالرز میں فروخت کر پائیں گے۔
#Binance
#BinanceCrypto
#BinanceNews
#BinanceCommunity
#Crypto
#CryptoNews
#Blockchain
#BTC
#CryptoMining
