Crypto enthusiast | Learner | Researcher | Sharing simple posts to make crypto easy for all. Here to grow, learn, and contribute to the Binance Square community
یہ جو آپ آج ٹریڈنگ کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہو نا، یہ محض پیسوں کا کھیل نہیں بلکہ آپکے اپنے نفس کی تربیت کا ایک طویل سفر ہے۔ شروع کے چند دنوں میں آپکا حال یہ ہوگا کہ آپ مارکیٹ کی ہر چھوٹی بڑی حرکت کو پکڑنے کی کوشش کرو گے اور آپکا دماغ ہر وقت چارٹس میں الجھا رہے گا۔ لیکن دو مہینہ گزرتے ہی آپکو یہ تلخ حقیقت سمجھ آنے لگے گی کہ ٹریڈنگ صرف انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا نام نہیں، بلکہ یہ اس سے کہیں گہرا سمندر ہے۔ اصل امتحان چھ ماہ بعد شروع ہوتا ہے جب لگاتار ہونے والے نقصانات آپکی انا کو توڑ دیں گے اور آپ کے اندر کے یقین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں گے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں اکثر لوگ ہار مان لیتے ہیں۔ مگر جو ڈٹ جاتا ہے، اسے ایک سال بعد سمجھ آتا ہے کہ ڈسپلن اور اصولوں کی کیا اہمیت ہے اور 2 سال کی سخت محنت کے بعد آپ کے اکاؤنٹس میں وہ تسلسل نظر آنا شروع ہوتا ہے جس کا آپ نے خواب دیکھا تھا۔ پانچ سال مکمل ہونے پر جب آپ پیچھے مڑ کر دیکھو گے تو آپکو احساس ہوگا کہ وہ تمام مشکلیں اور وہ تمام راتوں کی بے چینی دراصل تمہیں ایک کامیاب ٹریڈر بنانے کے لیے ضروری تھی۔ یاد رکھنا، اس مارکیٹ میں انعام صرف اسے ملتا ہے جو اس پورے عمل میں خود کو ٹوٹنے نہیں دیتا اور آخر تک میدان میں کھڑا رہتا ہے، اس لیے بس چلتے رہو اور ہمت نہ ہارو۔ #TradingInPakistan #crypto #SuccessJourney #tradingtruth
🔅 آج سے کچھ مہینہ پہلے MYX کوائن 22 ڈالر تک گیا تھا اور اس کے بعد اس کی قیمت 0.22 ڈالر پر چل رہی ہے۔
MYX supply = 278 Million RAVE Supply = 248 Million
اس وقت $RAVE کوائن کا مارکیٹ کیپ 750 ملین ہے، اگر یہ 1 بلین پر کے مارکیٹ پر جاتا ہے تو پرائس 4 ڈالر ہو جائے گی۔
اس کا مارکیٹ کیپ 2 بلین ڈالرز پر جانے پر اس کی پرائس 8 ڈالر ہو جائے گی۔
🔅 بائنانس کے لئے کوائن کو پمپ کروانا کچھ مشکل نہیں، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
💸 میری نظر میں محفوظ انٹری 6 ڈالر کے قریب بنے گی اگر یہ کوائن مزید پمپ کرتا ہے ، کیونکہ اس لیول پر انٹری کی صورت میں آپ کی لیکویڈیشن 30 ڈالر سے اوپر چلی جائے گی اگر آپ رسک منیجمنٹ کے ساتھ انٹری لیں گے۔
== FOR SPOT HOLDERS == 🔅 یہ کوائن سپاٹ ہولڈرز کے لئے محفوظ نہیں۔ ایسے کوائنز سے دور رہیں جو پمپ اور ڈمپ کا کھیل کھیلتے ہوں۔
🔅 یہ کوائن جس لیول سے بھی کریش کرے گا اس کے بعد اس کی اوقات وہیں پر آئے گی جہاں سے یہ پمپ ہوا ہے۔
ٹرمپ نے چائنہ پہ 50 فیصد ٹیرفس کی دھمکی دی ہے امریکہ اور ایران کے مذاکرات بھی ناکام ہوئے جسکی وجہ ڈیلی اور ویکلی کلوزنگ اچھی نہیں ہوئی لہذہ شارٹ پوزیشن کی ہی انٹری تلاش کریں تو بہتر ہے
وہ سچ جو آپ سننا نہیں چاہتے مگر یہی آپ کو بدل سکتا ہے
کیا آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ مارکیٹ کو “سمجھ” چکے ہیں؟ ہر چارٹ کی منطق آپ کے پاس ہے، ہر خبر آپ کی نظر میں ہے، اور دل کے کسی کونے میں یہ یقین بھی ہے کہ آپ دوسروں سے زیادہ ذہین ہیں لیکن پھر بھی اکاؤنٹ زیرو ہے؟ یہی وہ مقام ہے جہاں کھیل بدلتا ہے۔ کیونکہ ٹریڈنگ میں آپ کی ذہانت آپ کی طاقت نہیں، بلکہ اکثر آپ کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ آپ ہر انٹری کو بہترین بنانے کے چکر میں اتنا زیادہ سوچتے ہیں کہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے، اور جب موو آ جاتی ہے تو آپ خوفِ محرومی (Fomo)میں آ کر غلط جگہ داخل ہو جاتے ہیں۔ آپ خود کو قائل کر لیتے ہیں کہ اس بار اصول توڑنا ٹھیک ہے اور یہی ایک فیصلہ آپ کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ حقیقت سادہ ہے مگر کڑوی ہے ۔مارکیٹ کو آپ کی ذہانت، ڈگری یا علم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ صرف اُن لوگوں کو انعام دیتی ہے جو نظم و ضبط رکھتے ہیں، مستقل مزاج ہوتے ہیں، اور اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہیں۔ میں نے ایسے لوگوں کو کامیاب ہوتے دیکھا ہے جو شاید سب سے زیادہ ذہین نہیں تھے، مگر وہ اپنے اصولوں کے غلام تھے اور یہی ان کی اصل طاقت بنی۔ یاد رکھیں، ذہانت اگر عاجزی کے ساتھ نہ ہو تو ایک خطرناک بوجھ بن جاتی ہے، اور مارکیٹ غرور کو توڑنے میں ایک لمحہ نہیں لگاتی۔ اگر آپ واقعی بدلنا چاہتے ہیں تو سٹریٹجی نہیں، اپنی شخصیت بدلیں/خود کو بدلیں۔ خود سے ایک سوال کریں: کیا آپ اب بھی “ذہین ٹریڈر” بن کر ہارنا چاہتے ہیں یا ایک بااصول اور کامیاب ٹریڈر بن کر جیتنا چاہتے ہیں؟ فیصلہ آج کریں، کیونکہ مارکیٹ کسی کا انتظار نہیں کرتی۔ #TradingPsycholog y #TradingTruth #DisciplineIsKey #MarketMindset #SmartFails
📌 ٹریڈنگ کو سمجھنے کا سب سے آسان اور سچا طریقہ! (جو ۹۹٪ نیا ٹریڈرز نہیں جانتے)
دوستو، آج کل ہر کوئی ٹریڈنگ سیکھنے کے لیے بک، یوٹیوب، کورسز اور ٹیلیگرام گروپس میں ڈوبا ہوا ہے۔ لوگ Support, Resistance, Fibonacci, Order Block, ICT, SMC جیسے فینسی الفاظ رٹ رہے ہیں… لیکن اصل میں مارکیٹ کو سمجھ ہی نہیں پا رہے۔ حقیقت یہ ہے: > ٹریڈنگ الفاظ یاد کرنے کا کھیل نہیں ہے۔ > ٹریڈنگ مارکیٹ کو "پڑھنے" کا کھیل ہے۔ یہ بات بہت سادہ ہے، لیکن بہت طاقتور۔ ### ٹریڈنگ میں اصل میں یہی ۵ چیزیں سمجھنا کافی ہے: 1. مارکیٹ کس طرف جا رہی ہے؟ اوپر (Bullish)؟ نیچے (Bearish)؟ یا سائیڈ ویز (Sideways)؟ بس اتنا جان لو تو آدھی جنگ جیت گئے۔ 2. پیسہ کہاں بہہ رہا ہے؟ خریداروں (Buyers) کا دباؤ زیادہ ہے یا بیچنے والوں (Sellers) کا؟ جہاں پیسہ بہہ رہا ہے، وہی سمت تمہاری دوست ہے۔ 3. کون سی زونز انٹری کے لیے بہترین ہیں؟ جہاں پر قیمت واقعی واپس آ کر باؤنس کرتی ہے، وہی زون تمہارا گولڈن ٹکٹ ہے۔ 4. کون سی زونز میں سٹاپ لاس سب سے زیادہ ہٹ ہوتے ہیں؟ یہ "Stop Hunt" والے زون ہوتے ہیں۔ یہاں سے دور رہو، ورنہ تمہارا سٹاپ لاس بار بار sweep ہو جائے گا۔ 5. کب ٹریڈ نہ کرنا بہتر ہے؟ جب مارکیٹ کنفیوزنگ ہو، رینج میں پھنسی ہو، یا کوئی واضح ڈائریکشن نہ ہو تو "STAY OUT" کا بورڈ لگا دو۔ کچھ نہ کرنا بھی ایک پروفیشنل فیصلہ ہے۔ --- آخری بات (سب سے اہم): > الفاظ جاننا صرف پہلا قدم ہے۔ > مارکیٹ کیا کر رہی ہے، اسے سمجھنا ہی ایک ٹریڈر کو بہتر بناتا ہے۔ بہت سے لوگ اب بھی الفاظ جمع کر رہے ہیں۔ جو لوگ مارکیٹ کی حقیقت پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، وہی لمبے عرصے تک ٹریڈنگ میں زندہ رہتے ہیں۔ --- آج سے شروع کرو: اگلے چارٹ کو کھولو اور خود سے صرف یہ ۵ سوالات پوچھو۔ کوئی فینسی انڈیکیٹر، کوئی گھومتا ہوا لائن، کوئی پیچیدہ فارمولا نہیں۔ بس سادگی۔ بس حقیقت۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ ٹریڈنگ آپ کے لیے آسان اور منافع بخش بن جائے تو یہ بات دل پر بٹھا لیں۔ لائیک کرو اگر آپ بھی سادگی میں یقین رکھتے ہیں ❤️ شیئر کرو اپنے ٹریڈنگ دوستوں کے ساتھ #BinanceSquare #TradingTips #SmartTrading #CryptoTrading #PakistanTraders
ڈیجیٹل سراب : 30 سیکنڈز کی کامیابی اور برسوں کی بربادی
آج کا نوجوان جب تھکن سے چور بستر پر لیٹ کر موبائل اٹھاتا ہے، تو اس کی سکرین پر ایک ایسی دنیا کھلتی ہے جہاں ہر دوسرا شخص "کامیاب ٹریڈر" ہے۔ کہیں چمکتی ہوئی BMW کے ساتھ کھڑا ایک لڑکا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے محض چھ ماہ میں صفر سے کروڑ پتی بننے کا سفر طے کر لیا، تو کہیں دبئی کے پرتعیش اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کافی کا مگ تھامے کوئی "9 سے 5" کی نوکری چھوڑ کر خوابوں کی زندگی جینے کا درس دے رہا ہے۔ تیسری ویڈیو آتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ صرف ایک "سیکرٹ سٹریٹجی" سیکھ کر کوئی ماہانہ 20 لاکھ کما رہا ہے۔ یہ بظاہر ترغیب دینے والی ویڈیوز دراصل ایک خاموش زہر ہیں جو دیکھنے والے کے اندر یہ سوال پیدا کر دیتی ہیں کہ: "آخر میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟" اور یہی وہ نقطہ ہے جہاں سے ذہنی اور عملی تباہی کا آغاز ہوتا ہے۔ اصل المیہ ان ویڈیوز کا "فیک" ہونا نہیں، بلکہ ان کے ذریعے آپ کے دماغ کی ہونے والی وہ خطرناک پروگرامنگ ہے جو آپ کی خود اعتمادی کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔ ہمارا دماغ فطری طور پر ایک موازنہ کرنے والی مشین ہے؛ جب یہ بار بار دوسروں کے مصنوعی نتائج دیکھتا ہے اور اپنی اصل زندگی کی جدوجہد کا ان سے موازنہ کرتا ہے، تو لاشعوری طور پر یہ فیصلہ صادر کر دیتا ہے کہ "تم بہت پیچھے رہ گئے ہو"۔ یہاں ایک ایسا سراب (Illusion) تخلیق کیا جاتا ہے جہاں صرف منزل دکھائی جاتی ہے اور راستہ چھپا لیا جاتا ہے، آسائشیں دکھائی جاتی ہیں مگر پسینہ غائب کر دیا جاتا ہے، اور کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے مگر ناکامیوں کا ذکر تک نہیں ہوتا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کا لاشعور یہ مان لیتا ہے کہ کامیابی شاید بہت آسان ہے، اور اگر مجھے نہیں مل رہی تو شاید مجھ میں ہی صلاحیت کی کمی ہے۔ اسی غلط پروگرامنگ کے زیرِ اثر نوجوان جلد بازی میں ٹریڈ لینے لگتے ہے۔ ایک سٹریٹجی کو ادھورا چھوڑ کر دوسری پر چھلانگ لگانا، مستقل مزاجی کا فقدان اور ہر قدم پر خود پر شک کرنا اسے ایک ایسی دلدل میں دھکیل دیتا ہے جہاں وہ کنفیوزڈ اور مایوس ہو کر رہ جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹریڈنگ میں کامیابی اکثر "بورنگ" ہوتی ہے، یہ روزانہ کے ان تھک اور ایک جیسے کاموں کا نام ہے جس میں مہینے نہیں بلکہ برسوں کی تپسیا لگتی ہے۔ مگر چونکہ یہ "سچ" وائرل نہیں ہوتا، اس لیے آپ کو دکھایا بھی نہیں جاتا۔ یاد رکھیں، جہاں مشکل ہے وہیں گروتھ (Growth) ہے۔ اپنی معلومات کی خوراک کو کنٹرول کریں، ہر چمکتی چیز کے پیچھے بھاگنا بند کریں اور اپنی ترقی کا موازنہ دوسروں سے نہیں بلکہ اپنے "کل" سے کریں۔ اگر آپ نے 30 سیکنڈ کی ویڈیو اور 10 سال کی محنت کے فرق کو نہ سمجھا، تو آپ صرف سکرول کرتے رہ جائیں گے اور زندگی کے حقیقی میدان میں بہت پیچھے چھوٹ جائیں #TrendingTopic #SuccessJourney #cryptocurrency