1) AI Agents — سب سے بڑی تبدیلی
a16z کے مطابق سب سے بڑا انقلاب AI agents کی وجہ سے آئے گا۔
آج فنانشل سروسز میں انسانوں کے مقابلے میں AI agents تقریباً 100 گنا زیادہ ہیں۔
لیکن ان کے پاس کوئی شناخت، اجازت یا قانون کے مطابق کام کرنے کا سسٹم نہیں۔
اس لیے 2026 میں پہلی بار KYA (Know Your Agent) کا سسٹم آئے گا۔
KYA کیا کرے گا؟
AI Agent کی شناخت کو مالک سے جوڑے گا
اس کی اجازتیں، حدود، اور ذمہ داریاں بتائے گا
اسے قانونی طریقے سے لین دین کرنے کی صلاحیت دے گا
KYA کے بغیر AI ایجنٹس “Ghosts” ہیں — یعنی وہ مارکیٹ میں محفوظ طریقے سے لین دین نہیں کرسکتے۔
KYA آنے کے بعد AI agents:
خودکار طور پر خرچ، ٹریڈ اور پیمنٹ کرسکیں گے
ریئل ٹائم میں مارکیٹ کے حصہ دار بن جائیں گے
2) Payments انٹرنیٹ کے اندر غائب ہوجائیں گے
دوسری بڑی پیشگوئی یہ ہے کہ ادائیگیاں (Payments) نظر آنا بند ہوجائیں گی۔
کیوں؟
کیونکہ AI agents:
ڈیٹا خریدیں گے
GPU ٹائم کے پیسے دیں گے
API کالز کے بل خود ادا کریں گے
یہ سب خودکار ہوگا، اس لیے پیسے کو بھی اسی رفتار سے حرکت کرنا ہوگا۔
x402 جیسی نئی ٹیکنالوجی ادائیگی کو بدل دے گی
بغیر اجازت
بغیر بینک
فوراً پیسہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جائے گا
پیمنٹ “اپلیکیشن” نہیں رہے گی…
بلکہ نیٹ ورک کے اندرونی سسٹم بن جائے گی — جیسے انٹرنیٹ کا پلمبنگ سسٹم۔
اس میں:
بینک
اسٹیبل کوائن سسٹمز
روایتی پیمنٹ نیٹ ورک
سب پس منظر میں چلے جائیں گے۔
